ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ایم ایل اے نے کیا  1.72 کروڑ لاگت کے تعمیراتی منصوبوں کا آغاز

بھٹکل ایم ایل اے نے کیا  1.72 کروڑ لاگت کے تعمیراتی منصوبوں کا آغاز

Sun, 04 Apr 2021 13:13:33    S.O. News Service

بھٹکل،4؍اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مختلف مقامات پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سڑک، پُل اور پینے کے پانی سے متعلق کئی تعمیراتی منصوبوں کا آغاز کیا جن کا تخمینہ  1.72 کروڑ روپے ہے۔

ایلوڈی کوور کے ہڈین گرام پنچایت میں 63 لاکھ روپے، مولی گدّے میں چھوٹے پُل کے لئے 10 لاکھ روپے، ہیبلے پنچایت کے سدّی ونائیک راستے کے لئے 45 لاکھ روپے، کوکنیر میں راستے کے لئے 5 لاکھ روپے، پینے کے پانی کے لئے 10 لاکھ روپے اور بینگرے پنچایت میں پینے کے پانی کے لئے 34 لاکھ روپے مالیت کے منصوبوں پر کام شروع ہوا ہے۔


Share: